18 سے 44 سال عمر والوں کو ملے گا ویکسین منتخب کرنے کا متبادل ، جانئے کیسے ملے گی یہ سہولت
اب 18 سے 44 سال کی عمر کے گروپ کے لوگوں کے پاس پرائیویٹ سینٹر پر ویکسین منتخب کرنے کا متبادل موجود ہوگا ۔ یہ بات کووین ایپ چیف آر ایس شرما نے کہی ہے ۔ نیوز 18 سے خاص بات چیت میں انہوں نے تفصیل سے اس بارے میں بتایا ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Apr 30, 2021 07:44 PM IST
18 سے 44 سال عمر والوں کو ملے گا ویکسین منتخب کرنے کا متبادل ، جانئے کیسے ملے گی یہ سہولت
نئی دہلی : 16 جنوری سے ملک میں شروع ہوئے کورونا ویکسینیشن پروگرام کے دوران اب تک ویکسین منتخب کرنے کا متبادل نہیں دیا گیا ہے ۔ لوگوں کو وہی ویکسین لگوانی پڑتی تھی جو ویکسین سینٹر پر موجود ہو ، لیکن اب 18 سے 44 سال کی عمر کے گروپ کے لوگوں کے پاس پرائیویٹ سینٹر پر ویکسین منتخب کرنے کا متبادل موجود ہوگا ۔ یہ بات کووین ایپ چیف آر ایس شرما نے کہی ہے ۔ نیوز 18 سے خاص بات چیت میں انہوں نے تفصیل سے اس بارے میں بتایا ۔
شرما نے یہ واضح کیا کہ ویکسین چننے کا متبادل اب بھی صرف پرائیویٹ سینٹر پر ہی موجود ہوگا ۔ وہ کہتے ہیں سرکاری سینٹرس پر اب بھی دستیاب ویکسین کے حساب سے ہی ویکسینیشن کیا جائے گا ۔ ساتھ ہی اس بات کا بھی خاص خیال رکھنا ہوگا کہ دوسری خوراک بھی اسی ویکسین کا لیں ، جس کی پہلی خوراک لی ہے ۔ وہیں پرائیویٹ سینٹرس کو یہ بتانا ہوگا کہ ان کے پاس کون سی ویکسین موجود ہے اور اس کا دام کیا ہے ۔ کووین ایپ پر پرائیویٹ سینٹرس پر موجود ویکسین اور اس کی قیمت دکھائی جائے گی ۔
یکم مئی سے ویکسین بنانے والی کمپنیاں 50 فیصد ویکسین براہ راست ریاستوں اور پرائیویٹ پلیئرس کو بیچ سکیں گی ۔ باقی 50 فیصد مرکزی سرکار کے پاس جائے گی ۔ اس کے ذریعہ مرکزی سرکار 45 سال سے زیادہ عمر والوں ، ہیلتھ کیئر اور فرنٹ لائن ورکرس کا ویکسینیشن پروگرام جاری رکھے گی ۔
کئی ریاستی سرکاریں کرچکی ہیں مفت ویکسینیشن کا اعلان










