Oscars 2021:مرحوم اداکارعرفان خان اورکاسٹیوم ڈیزائنربھنو اتھیاپیش کیاگیاخراج عقیدت
Oscars 2021: اکیڈمی نے کہا کہ اس نے ان فنکاروں کو بھی یاد کیا جن سے ہم گذشتہ ایک سال میں دنیا سے محروم ہوگئے ہیں۔ ہندوستانی فنکار عرفان خان (Irrfan Khan)، اور کاسٹیوم ڈیزائنر بھنو اتھیا (Bhanu Athaiya) کو یاد کیا گیا۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Apr 26, 2021 11:14 PM IST
فائل فوٹو
’’یہ ایک سال تھا جس میں کئی اعتبار سے فلمی دنیا اور موسیقی کو گہرا نقصان پہنچا ہے۔ اکیڈمی میں ہم ان کامیاب فلم سازوں اور فنکاروں کو یاد کرتے ہیں۔ جنھوں نے اپنے فن اور مہارت کے ذریعہ لوگوں کے دل جیت لیے اور انھوں نے لوگوں کو خوشی پہنچائی‘‘
یہ خراج لاس اینجلس کے یونین اسٹیشن میں 93 یں اکیڈمی ایوارڈ کے انعقاد کے دوران معروف ہندوستانی اداکار عرفان خان اور ہندوستانی کاسٹیوم ڈیزائنر بھنو اتھیا کو پیش کیا گیا۔ جن کا گذشتہ برس کی انتقال ہوگیا۔
Oscars 2021: اکیڈمی نے کہا کہ اس نے ان فنکاروں کو بھی یاد کیا جن سے ہم گذشتہ ایک سال میں دنیا سے محروم ہوگئے ہیں۔ ہندوستانی فنکار عرفان خان (Irrfan Khan)، اور کاسٹیوم ڈیزائنر بھنو اتھیا (Bhanu Athaiya) کو یاد کیا گیا۔ ان کے ساتھ ہی چاڈ وِک بوسمین (Chadwicke Boseman) اور ہالی ووڈ کے دوسرے اسٹالورٹس بھی شامل ہیں۔
تجربہ کار اداکارہ سومیترا چٹرجی (Soumitra Chatterjee) ان لیجنڈس میں شامل تھی جن کو ہم آسکر ڈاٹ آرگ کے میموریئم پیج پر کھو چکے ہیں، لیکن ویڈیو میں شامل نہیں کیا گیا۔
اداکارہ فریدہ پنٹو (Freida Pinto) نے ان میموریئم پیج پر عرفان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی مشہور فلموں کی فہرست شیئر کی۔ جو اپریل 2020 میں انتقال کر گئے۔
واضح رہے کہ لاس اینجلس کے یونین اسٹیشن میں 93 یں اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب میں ’انادر راؤنڈ‘ کو بین الاقوامی فلم کے لئے آسکر سے نوازا گیا۔ اے بی سے براڈ کاسٹر کےمطابق آسکر ایوارڈ کا انعقاد گرین وچ ٹائم کے مطابق 12 بجے ات میں شرع ہوا۔کورونا کی پابندیوں کے سبب تقریب کا انعقاد محدود شائقین کے ساتھ کیا جارہا ہے۔
اس شو کی شروعات رجینا کنگ، ون نائٹ ان میامی کی ہدایت کار نے کی۔ اس تقریب میں ڈینش فلم ساز ہدایت کار تھامس ونٹر برگ کی ’’انادر راؤنڈ‘‘ نے بہترین بین الاقوامی فلم کا آسکر جیتا۔









