جموں وکشمیر:کوروناوباء سے نمٹنےکےلیےتیارکیاگیاپانچ رخی لائحہ عمل،تمام تفصیلات جانئے یہاں
وضع کردہ لائحہ عمل کی تفصیلات بتاتے ہوئے صحت و طبی تعلیم کے فائنانشل کمشنر اٹل ڈلو نے کہا کہ اس لائحہ عمل کے تحت سب سے پہلے کورونا انفیکشن کی تشخیص ، متاثرہ علاقوں کی نشاندہی ، وائرس سے متاثر افراد کی آیسولیشن اور اُنہیں علاج فراہم کرنا اور اس وبائی بیماری سے بچنے کے اقدامات نیز ویکسی نیشن پر توجہ دی جا رہی ہے۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Apr 21, 2021 09:35 PM IST
ویکسی نیشن پروگرام کی فائل فوٹو
جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے یو ٹی کی سرکار نے پانچ رخی لائحہ عمل وضع کیا ہے۔ وضع کردہ لائحہ عمل کی تفصیلات بتاتے ہوئے صحت و طبی تعلیم کے فائنانشل کمشنر اٹل ڈلو نے کہا کہ اس لائحہ عمل کے تحت سب سے پہلے کورونا انفیکشن کی تشخیص ، متاثرہ علاقوں کی نشاندہی ، وائرس سے متاثر افراد کی آیسولیشن اور اُنہیں علاج فراہم کرنا اور اس وبائی بیماری سے بچنے کے اقدامات نیز ویکسی نیشن پر توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وبائی بیماری سے یو ٹی میں حالات سنگین لیکن قابو میں ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ گزشتہ سال یہ وباء ایک چلینج کے طور پر ابھر آئی تھی تاہم اس بار ویکسین کی موجودگی ہمارے لئے قوت کا باعث ہے۔
#TestingCentes at #Lakhanpur and #ThandiKhui #Samba for travellers entering via road in J&K.#VaccinationDrive going on pro actively. More than 75% #healthcareworkers & 77% #frontlineworkers vaccinated.#IndiaFightsCorona #COVID19India #COVIDSecondWaveInIndia@COVIDNewsByMIB pic.twitter.com/x9AtzJS60b
— DIPR-J&K (@diprjk) April 21, 2021
Media Bulletin on #COVIDー19- Vaccination Status of UT-J&K@ddnewsSrinagar @ddnews_jammu @airnewsalerts @PTI_News @ANI pic.twitter.com/z1kaJHH3HT
— DIPR-J&K (@diprjk) April 21, 2021
انکا کہنا ہے کہ یو ٹی میں 10 ہزار بڑے آکسیجن سلینڈر اور 3,500 درمیانہ درجے کے آکسیجن سلینڈر موجود ہیں۔ اٹل ڈلو نے کہا کہ سرکار 36 آکسیجن جنریشن پلانٹ قائم کرنے جا رہی ہے جن میں سے 23 پلانٹ اس ہفتے کے آخر تک کارگر بناۓ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے سرکار کے پاس مزید 2 ہزار آکسیجن بیڈ دستیاب رہینگے۔ اٹل ڈلو نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کووڈ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضروری احتیاطی اقدامات اٹھائے۔ واضح رہے کہ آج یو ٹی میں 2,204 نئے مثبت معاملات سامنے آئے اور اس دوران 13 کورونا مریض جاں بحق ہوئے۔










