مدھیہ پردیش : کورونا ٹیکہ کاری کیلئے ابھی کرنا ہوگا انتظار ، اپوزیشن نے حکومت پر سادھا نشانہ
مدھیہ پردیش میں یکم مئی سے کورونا ٹیکہ کاری کے تیسرے مرحلے کا آغاز نہیں ہو سکے گا۔ حکومت اس کے لئے جہاں کمپنیوں سے کورونا ٹیکہ کی راہ میں آرہی ہے مشکلات کو وجہ قرار دے رہی ہے ۔ وہیں کانگریس نے اسے حکومت کی نا اہلی سے تعبیر کیا ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Apr 30, 2021 08:11 PM IST
مدھیہ پردیش میں کورونا ٹیکہ کاری کے لئے ابھی کرنا ہوگا انتظار
بھوپال : پورے ملک میں کورونا کے بڑھتے قہر کے بیچ یکم مئی سے کورونا ٹیکہ کاری کے تیسرے مرحلے کا آغاز کرنے کا جہاں اعلان کیا گیا ہے وہیں مدھیہ پردیش میں یکم مئی سے کورونا ٹیکہ کاری کے تیسرے مرحلے کا آغاز نہیں ہو سکے گا۔ حکومت اس کے لئے جہاں کمپنیوں سے کورونا ٹیکہ کی راہ میں آرہی ہے مشکلات کو وجہ قرار دے رہی ہے ۔ وہیں کانگریس نے اسے حکومت کی نا اہلی سے تعبیر کیا ہے ۔
حالانہ مدھیہ پردیش میں حکومت کی کوششوں سے کورونا کی رفتار سست پڑ رہی ہے اور کورونا ریکوری ریٹ میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے ، اس کے باوجود ریاست میں کورونا کے ایکٹومریضوں کی تعداد نوے ہزار سے زیادہ ہے ۔ حکومت کی جانب سے اسپتالوں میں آکسیجن اور ریمڈیسیور انجیکشن کی فراہمی کا کام جنگی پیمانے پر جاری ہے ۔ وہیں کورونا ٹیکہ کاری مہم کو وہ رفتار نہیں مل پا رہی ہے ، جس کی امید کی جا رہی تھی۔
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ کہتے ہیں کہ یکم مئی سے اٹھارہ سال سے اوپر کے نوجوانوں کو ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز ہونا تھا۔ اس کے لئے مدھیہ پردیش نے متعلقہ کمپنیوں کو کوویکسین اور کووشیلڈ دونوں کیلئے آرڈر جاری کئے تھے ، لیکن دونوں کمپنیوں سے رابطہ کرنے کے بعد پتہ چلا ہے کہ ایک مئی کو وہ ہمیں ویکسین کی ڈوز دے نہیں پائیں گی ۔ اس لئے مدھیہ پردیش میں یکم سے کورونا ویکسین کی مہم کا آغاز نہیں کیا جا سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ پروڈکشن کی بھی ایک حد ہے ۔ جیسے جیسے پروڈکشن ہوگا اور ہمیں ویکسین کی خوراک ملیں گی ویسے ویسے ہم اٹھارہ سال سے اوپر کے نوجوانوں کو مفت ویکسین لگانے کی مہم چلائیں گے ۔آپ صبر و تحم سے کام لیں آپ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔امید ہے کہ تین مئی کے آس پاس ہمیں ویکسین مل سکے گی اس کے مطابق ویکسینشن کے پروگرام کو حتمی شکل دی جائے گی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کے اسپتالوں میں آکسیجن اور ریمڈیسور انجیکشن کا کالا بازاری جاری ہے۔ بھوپال حمیدیہ اسپتال سے سیکڑوں ریمڈیسیور انجیکشن چوری ہوئے آج تک اس کا کچھ پتہ نہیں چلا ۔ حکومت اخبار کی سرخیوں میں رہنے کے لئے مہنگے اشتہارات دیتی ہے اور عوام کو گمراہ کرنے کے لئے مستقل جھوٹ بول رہی ہے ۔
انوں نے ہم نے پہلے بھی کہا ہےاور آج بھی کہہ رہے ہیں کہ اگر مدھیہ پردیش کو فوج کے حوالے کردیا گیا تو کچھ لوگ بچ جائیں گے ورنہ یہ حکومت سب کا انتم سنسکار کرکے ہی مانے گی ۔










