وزیراعظم نریندرمودی نے تسلیم کرلیا کہ کشمیری دلی سے ہیں دور‘، شاہ محمود قریشی کا دعویٰ
پاکستانی وزیر خارجہ نے دعوی کیا کہ کشمیر کے باشندوں کو اپنا مستقبل تاریک دکھائی دے رہا ہے اس لیے وہ اپنے مالکانہ حقوق، ملازمتوں کا تحفظ چاہتے ہیں اور اس بارے میں فکر مند ہیں۔انہوں نے کہا کہ کل کی نشست سے ایک بات بہت واضح ہوئی کہ وزیراعظم نریندر مودی نے اس بات کو تسلیم کیا کہ دلوں کے درمیان دوری ہے اور کشمیری دلی سے دور ہیں۔

















































