- News18 Urdu
- Last Updated: May 09, 2019 01:46 PM IST
ماہ رمضان عبادت کا مہینہ ہے ۔ یہ مہینہ روزے داروں کے لئے بیشتر سوغات بھی لیکرآتاہے۔ ماہ رمضان میں سحری اور افطار میں استعمال کے لئے تیار کی جانے والی شیرمال اور دودھ بریڈ میرٹھ شہرکی خاصیت ہے ۔ شیرمال کو خاص طور پر روزہ داروں کے لئے دودھ۔ میوے۔ گھی۔ اورمکھن سے تیار کیا جاتا ہے ۔شیرمال کی طرح ہی روزے داروں کے لئےدودھ اور میوے کی بریڈ بھی تیار کی جاتی ہے ۔اسکے علاوہ روایتی پکوانوں میں حلیم بریانی ، نہاری پایے اور عربی شاورما خاص طور پر تیار کیا جاتا ہے ۔ماہ رمضان میں سحری اور افطار کی خاص اہمیت ہےاور روزہ دار سحری اور افطار کے لئے خاص اہتمام کرتے ہیں ۔ سحری اورافطار میں استعمال ہونے والی اشیاء خاص طور پر ماہ رمضان میں ہی تیار کی جاتی ہے ۔ میرٹھ شہر میں ماہ رمضان میں دودھ فینی ، حلیم۔ بریانی ، چکن شورما اور دہی پھلکی کے علاوہ خاص شیرمال اور دودھ بریڈ تیار کی جاتی ہے۔
شام سے ہی میرٹھ کے شاہ پیرگیٹ ، گھنٹہ گھر اور سہراب گیٹ علاقے میں موجود حلیم بریانی ، چکن شوارما نہاری . شیرمال اور بریڈ کی دکانوں پر خریداروں کا ہجوم نظر آنے لگتا ہے۔ یہ خریدار افطار کی تیارے میں کافی خوش نظر آتے ہیں ۔ ماہ رمضان میں خاص طور پر روزے داروں کے لئے تیار کیے جانے والے گوشت کے پکوانوں کے علاوہ یہ شیرمال اور بریڈ مقامی لوگوں میں مقبول ہونے کے ساتھ دور دراز کے علاقوں میں بھی پسند کی جاتی ہے ۔ برکتوں کے اس مہینے میں رمضان کی برکت روزے داروں کے دسترخوان کے ساتھ کاروبار میں بھی نظر آتی ہے۔ آپ بھی دیکھیں میرٹھ سے نیوز18 اردو کے نمائندے تنظیر انصار کی یہ رپورٹ