- News18 Urdu
- Last Updated: Apr 25, 2021 03:37 PM IST
- Urdu News18
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (Indian Council of Medical Research) نے آئی آئی ٹی کانپور (IIT-Kanpur) کے تعاون سے ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے کووڈ۔19 ویکسین کی فراہمی کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی (feasibility study) کی اجازت دے دی ہے۔ ایک بیان میں شہری ہوا بازی کی وزارت (Ministry of Civil Aviation ) نے کہا ہے کہ وزارت اور ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ایوی ایشن (Directorate General of Civil Aviation) نے آئی آئی ٹی کانپور کے اشتراک سے ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے کووڈ۔19 ویکسین کی فراہمی کے سلسلے میں تفصیلی اسٹڈی کرنے کے لئے آئی سی ایم آر کو مشروط طور پر اجازت دی ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’’یہ اجازت ایک سال کی مدت کے لئے یا اگلے احکامات تک موزوں ہے‘‘۔ جی آئی ایس پر مبنی پراپرٹی ڈیٹا بیس (GIS based property database) اور الیکٹرانک کی تیاری کے لئے دہرادون (Dehradun)، ہلدوانی (Haldwani)، ہری دوار (Haridwar) اور رودر پور (Rudrapur) میں ابتدائی طور پر ڈرون کے استعمال کی چھوٹ دی گئی ہے۔ ٹیکس کے اندراج ایک سال کی مدت کے لئے یا مزید احکامات تک کیا جانا ہوگا۔
ریلوے میں بھی ڈروان کا استععال:
مغربی وسطی ریلوے (West Central Railway) کوٹہ اور کتینی (Kota and Katini) کو ڈرون استعمال کرنے کی اجازت بھی گئی ہے۔ جس سے ٹرین حادثات سے تحفظ اور ریلوے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے گا۔
ان کے علاوہ ، ویدنتا لمیٹڈVedanta Limited (Cairn Oil and Gas) کو 8 اپریل 2022 تک اثاثوں کے معائنہ، نقشہ سازی اور ڈیٹا کے حصول کے لئے ڈرون کے استعمال کی چھوٹ دی گئی ہے۔ یہ استثنیات تب ہی موزوں ہوں گی جیسا کہ تمام شرائط اور حدود کو بیان کیا گیا ہے۔ جن پر متعلقہ ادارے سختی سے عمل کریں۔
وزارت کی جانب سے کہا گیا کہ کسی بھی حالت کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں یہ استثنیٰ کالعدم ہو جائے گی اور ایم او سی اے اور ڈی جی سی اے کے ذریعہ کارروائی کا آغاز کیا جاسکتا ہے۔