Covid-19 in J&K:جموں وکشمیرمیں کووڈکی صورتحال تشویشناک،طبی ماہرین نےکہاحالات ہوسکتے ہیں بےقابو
طبی ماہرین نے صاف کہا کہ صورتحال دھماکہ خیز ہئے اور انتظامیہ سے وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے سخت اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔جی ایم سی سرینگر کے کمیونٹی میڈیسن صدر شعبہ محمد سلیم خان نے میٹنگ کے دوران کہا کہ اگر انتظامیہ نے فوری طور اقدامات نہیں کئے تو اسپتالوں میں مریضوں کا سیلاب اُمڈ آئے گا
- news18 Urdu
- Last Updated: Apr 19, 2021 09:40 PM IST
سری نگر میونسپل کارپوریشن میں منعقدہ اجلاس کی تصویر میں میئر جنید عظیم متو دیکھے جاسکتے ہیں
جموں کشمیر میں طبی ماہرین کووڈ کی بڑھتے معاملات کو لیکر کافی پریشان ہیں ۔سرینگر میں مئیر جنید عظیم متوکی جانب سے بُلائی گئی میٹنگ کے دوران طبی ماہرین نے صاف کہا کہ صورتحال دھماکہ خیز ہئے اور انتظامیہ سے وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے سخت اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔جی ایم سی سرینگر کے کمیونٹی میڈیسن صدر شعبہ محمد سلیم خان نے میٹنگ کے دوران کہا کہ اگر انتظامیہ نے فوری طور اقدامات نہیں کئے تو اسپتالوں میں مریضوں کا سیلاب اُمڈ آئے گا اور حالات بے قابو ہوسکتے ہیں۔
Chaired a meeting to review the #COVID preparedness in #Srinagar - to ascertain the scope of our challenge and measures required.
Internal reviews to follow in addition to liaison with doctors and community representatives.
Strict adherence to SDMA guidelines will be ensured. pic.twitter.com/aeRuH6hT18
— Junaid Azim Mattu (@Junaid_Mattu) April 19, 2021
اسکمز سرینگر کی ماہر ڈاکٹر انجم فاضلی نے مئیر سے سوال کیا کہ آخر مُلک کی سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں سے سیاحوں کو آر ٹی پی سی آر ٹیسٹوں کے بغیرکشمیر آنے کی اجازت کیونکر دی جا رہی ہئے اور سیاحتیمقامات پر لوگوں کی بھیڑ کیوں جمع ہوتی ہئے۔ سرینگر کے مئیرنے میٹنگ کے بعد نیوز18 کو بتایا کہ طبی ماہرین نے صاف کہاکہ حالات پچھلے سال کے مقابلے میں ابتر ہیں۔انھوں نے لیکنکہا کہ لاک ڈاون فی الحال نہیں لگایا جاسکتا لیکن کووڈقواعد وضوابط پر سختی سے عمل کروایا جائے گا۔
19 April : Media Bulletin on Novel #CoronaVirusUpdates #COVID19 @nitishwarKumar@kansalrohit69 @DrSyedSehrish
@airnewsalerts@ANI @PTI_News @ddnews_jammu@ddnewsSrinagar @HealthMedicalE1 pic.twitter.com/QeonTdKQkK
— DIPR-J&K (@diprjk) April 19, 2021
جموں کشمیر کے ممتاز ماہر امراض سینہ پروفیسر نوید نذیر نے نیوز18 کو بتایا کہ کووڈ کی دوسری لہر پہلی لہر سے خطرناک ہئےکیونکہ انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہئے اور نوجوان اور بچے بھی متاثر ہورہئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اسپتال پہنچتے پہنچتے مریضوں کے پھیپھڑے کافی متاثر ہوتے ہیں۔انھوں نے عوام سے کہا کہ وہ کووڈ ایس او پی کے ساتھ ٹیکے لگوائیں ۔جموں کشمیر میں آج چھٹے روز ایک ہزار سے زیادہ معاملےسامنے آئے ۔پچھلے دو دن سے 1500 سے زیادہ معاملے سامنے آرہئے ہیں جو پچھلے چھ ماہ میں چوبیس گھنٹے میں سب سے زیادہ معاملے ہیں۔










