جموں وکشمیر:ویک اینڈلاک ڈاؤن کےنفاذپرکیاجارہاہے غور،ان اضلاع میں پہلےنافذہوسکتی ہےپابندیاں
سرکاری ذرائع سے پتہ چلا کہ انہوں نے پہلے تاجر سے وابستہ لوگوں کو مطلع کیا ہے کہ وہ بازاروں میں بھیڑ کو کم کرانے اور سماجی دوری اختیار کرنے میں تعاون کریں۔سرکار ایسا سوچ رہی ہے کہ ایسا میکانزم بنایا جائے جس سے کووڈ معاملات پر روک تھام ہوسکے۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Apr 19, 2021 10:17 PM IST
مختلف اضلاع میں ہفتہ وار طریقے سے لاک ڈاؤن نافذ کیاجائے گاجو سب سے زیادہ متاثر اضلاع ہونگے ان میں پہلے ہی لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔
گزشتہ روزجموں وکشمیر میں 1524کوڈ کے معاملات سامنے آئے ہیں۔ان میں کشمیر سے 989کیس سامنے آئے جس میں سرینگر شہر سے520 جبکہ ضلع بارہمولہ میں ایک 122 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔جموں صوبے سے 547 کیس سامنے آئے جس میں صرف جموں ضلع سے299 معاملات رپوٹ کے کئے۔اس طرح سب سے زیادہ کوڈ معاملات جموں ضلع میں پائے جاتے ہیں۔اسی طرح ریاسی،کھٹوعہ اور ادھمپورمیں بھی کافی معاملات سامنے آئے ہیں۔کشمیرمیں سرینگر ضلع اور بارہمولہ ضلع کوڈ کے بڑھتے معاملات میں سرفہرست ہے۔بارہمولہ میں گزشتہ روز ایک 122مثبت معاملات سامنے آئے۔ اس خطرناک معاملے کو دیکھتے ہوئےجموں وکشمیر سرکار ایک ایسے لائحہ عمل پر غور کررہی ہے جس سے اس وبائی بیماری سے پھیلنے سے کچھ حد تک روکاجاسکے۔سرکار نے اقدامات اٹھاتے ہوئے پہلے اسکول بند کئے اب انہوں نے کالج اور یونیورسٹیاں بھی بند کردی ہے۔ تقاریب میں 20لوگوں کو ہی جانے کی اجازت ہوگی۔نائٹ کرفیو نافذ کر دیاگیاہے
Five micro containment zones declared in District Jammu @diprjk @hello_anshul pic.twitter.com/32noiwIwCh
— Deputy Commissioner Jammu (@dcjammuofficial) April 19, 2021
Implementation of #Covid control efforts reviewed. Concerned directed to put in place an effective mechanism to ensure Covid protocols are followed religiously throughout the district. Stern action will be initiated against the violators.@diprjk pic.twitter.com/V8dvY9fsHk
— Deputy Commissioner Ganderbal (@dcganderbal) April 19, 2021
سرکاری ذرائع سے پتہ چلا کہ انہوں نے پہلے تاجر سے وابستہ لوگوں کو مطلع کیا ہے کہ وہ بازاروں میں بھیڑ کو کم کرانے اور سماجی دوری اختیار کرنے میں تعاون کریں۔سرکار ایسا سوچ رہی ہے کہ ایسا میکانزم بنایا جائے جس سے کووڈ معاملات پر روک تھام ہوسکے۔کہتےہیں حالات بہت زیادہ خراب ہورہے ہیں۔اسپتالوں میں بیڈ اور دیگر چیزیں دستیاب نہیں ہے۔سرکار کے مطابق اگر ہفتہ وار لاک ڈاؤن اگر نافذ کیا جائے گا تو کوڈ کے بڑھتے معاملات پر روک تھام کیاجاسکتا ہے۔ لوگوں کو بھی چاہے کہ سرکار کی گائیڈ لائن پر پابندی سے عمل کریں اور احتیاطی تدابیر اپنائے۔










